لوئر دیر (پاک ترک نیوز) لوئر دیر میں پولیس اور سی سی ڈی کا آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد ہلاک ۔سکیورٹی اہلکاروں کا علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا اور پولیس کی ستائش کی ہے،چھ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پراہلکاروں کی مہارت کو سراہا ۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا، بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مقابلے میں مارا گیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا اور پولیس کے بہادر سپوتوں نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔ قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔











