اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسلام آباد دھماکا: سی ٹی ڈی کا پشاور میں بڑا ایکشن، مبینہ خودکش حملہ آور کے قریبی رشتہ دار گرفتار

2 مہینے پہلے
A A
اسلام آباد دھماکا: سی ٹی ڈی کا پشاور میں بڑا ایکشن، مبینہ خودکش حملہ آور کے قریبی رشتہ دار گرفتار
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)اسلام آباد میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کے بعد تفتیش کا دائرہ پھیلتے ہوئے پشاور تک جا پہنچا ہے، جہاں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مبینہ خودکش حملہ آور کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے اس کے قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران مبینہ خودکش حملہ آور یاسر کے دو بھائی، ایک بہنوئی اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران اہم شواہد بھی قبضے میں لیے گئے، جن کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں متوقع بتائی جا رہی ہیں۔
تحقیقات سے سامنے آیا ہے کہ یاسر واقعے سے قبل اپنے بہنوئی عثمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا، جس کے شواہد تفتیشی عمل کے دوران حاصل کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان روابط کی نوعیت اور مقصد جاننے کے لیے گرفتار افراد سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یاسر گزشتہ سال مئی میں افغانستان گیا تھا اور جون میں وطن واپس آیا، جس کے بعد اس کی نقل و حرکت مختلف علاقوں تک محدود نہیں رہی۔
تفتیشی ریکارڈ کے مطابق اس نے باجوڑ میں قیام کے دوران ایک سم کارڈ فعال کیا اور کئی ماہ وہاں مقیم رہا، بعد ازاں نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد منتقل ہوا۔
تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور نے واقعے سے قبل جائے وقوعہ کی ریکی کی تھی، جس سے منصوبہ بندی کے شواہد مضبوط ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں تفتیش کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
اسلام آباد دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، جبکہ حساس مقامات پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ایک مسجد کے قریب خودکش دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

موضوعات : blastccdislamabadTerrorism
ShareSend

متعلقہ خبریں

Earthquake in many areas of Pakistan
تازہ ترین

پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ

18 اپریل , 2026
ہری پور،گیس پائپ لائن دھماکے میں 8افراد جاں بحق
اہم ترین 2

ہری پور،گیس پائپ لائن دھماکے میں 8افراد جاں بحق

16 اپریل , 2026
Pakistan is striving for peace in the region, says Foreign Office spokesperson
تازہ ترین

پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

16 اپریل , 2026
High-level selection board meeting for officer promotions called on April 27
تازہ ترین

افسروں کی ترقیوں کیلئے اعلی سطحی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 27اپریل کو طلب

15 اپریل , 2026
Meeting chaired by Ishaq Dar reviews regional situation
تازہ ترین

اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس ،علاقائی صورتحال کا جائزہ

15 اپریل , 2026
Pakistan's silent diplomacy, Trump's big order to Netanyahu
تازہ ترین

پاکستان کی خاموش سفارتکاری، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو بڑا حکم

11 اپریل , 2026
اگلی خبر
ٹرمپ کے دعوئوں کے بعد گرین لینڈ میں سفارتی ہلچل، کینیڈا اور فرانس نے قونصل خانے کھول دیے

ٹرمپ کے دعوئوں کے بعد گرین لینڈ میں سفارتی ہلچل، کینیڈا اور فرانس نے قونصل خانے کھول دیے

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026
Free electricity for officers cut off

افسروں کی مفت بجلی بند

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔