سرگودھا ( پاک ترک نیوز) سرگودھا میں آٹھ سالہ بچی منتہا سے زیادتی اور قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
سی سی ڈی کے مطابق مرکزی ملزم ارسلان کو برآمدگی کے لیے لے جا یا جا رہا تھا ،ساتھیوں نے جھال چکیاں کے قریب ملزم کو چھڑانے کیلئے سی سی ڈی پر فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال میں سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم سامنے آ گئی
ملزم نے دکان پر آنے والی بچی سے زیادتی کی اور چھری سے گلا کاٹ دیا تھا ،دیگر تین ملزمان چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی سی ڈی کی حراست میں ہیں۔












