جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان معتمرین کی تعداد میں پہلے نمبر پر ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ

2 مہینے پہلے
A A
Pakistan ranks first in the number of Umrah pilgrims. Saudi Ministry of Hajj and Umrah.
Share on Facebookwhatsapp

ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان عمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سےجاری کئے جانے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد میں 22 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس میں سب سے زیادہ حصہ پاکستانی زائرین کا رہا۔

پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جانے والے افراد کی تعداد دیگر تمام ممالک سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث پاکستان عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آ گیا۔

سعودی وزارت کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ ویزہ پالیسی میں آسانیوں، جدید ڈیجیٹل سہولیات، تیز رفتار امیگریشن نظام اور بہتر ٹرانسپورٹ و رہائشی انتظامات کے باعث دنیا بھر سے زائرین کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی چار سالہ حج پالیسی منظور، حج آپریشن ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق رواں عمرہ سیزن کے حج کے بعد آغاز سے اب تک ۲ لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ انڈونیشیا ایک لاکھ 70ہزار کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور عراق ایک لاکھ 30معتمرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

پاکستان سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی اہم وجوہات میں بہتر فضائی رابطے، نجی ٹور آپریٹرز کی جانب سے متعارف کرائے گئے مختلف عمرہ پیکجز، آن لائن ویزہ سہولت اور عوام میں عمرہ کی بڑھتی ہوئی رغبت شامل ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت کا ہدف وژن 2030 کے تحت ہر سال زیادہ سے زیادہ زائرین کو جدید، محفوظ اور آسان سفری و عبادت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ جس کے لیے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد میں اس نمایاں اضافے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات : #hajjsaudiarbaia
ShareSend

متعلقہ خبریں

15.2 million people performed Umrah during the first quarter of the Umrah season.
تازہ ترین

عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا

24 اگست , 2026
88,700 pilgrims from across the country have deposited the first installment of the required dues.
تازہ ترین

ملک بھر سے 88ہزار 700عازمین نے واجبات کی پہلی قسط جمع کرا دی

24 اگست , 2026
Saudi Ministry of Hajj begins preliminary meeting to prepare for upcoming Hajj from 75 countries
تازہ ترین

سعودی وزارت حج کے 75ملکوں سےآئندہ حج کی تیاری کے ابتدائی اجلاس شروع

19 اگست , 2026
100 new private companies have entered the field for Hajj 2027.
تازہ ترین

حج 2027کے لئے 100نئی نجی کمپنیاں میدان میں آ گئیں

19 اگست , 2026
New accommodation regulations in Saudi Arabia for Hajj
تازہ ترین

حج کے لیے سعودی عرب میں نئی رہائشی شرائط

17 اگست , 2026
Hajj 2027 package prices fixed; regular Hajj cost set at 1.2 million; digital payments.
تازہ ترین

حج2027پیکیجز کی قیمت مقرر،ریگولر حج لاگت 12لاکھ،ڈیجیٹل ادائیگیاں

11 اگست , 2026
اگلی خبر
Babar Azam ready for another major test.

بابراعظم دوبارہ بڑے امتحان کیلئے تیار

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

10 ستمبر , 2026
تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

10 ستمبر , 2026
A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔