کراچی ( پاک ترک نیوز) بحیرہ عرب سے ملک میں داخل ہونے والی مرطوب ہواؤں کے سبب کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،آج، منگل اور بدھ کو کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کم سے کم درجہ حرارت 28 سے 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد جبکہ شام کے وقت 55 سے 65 فیصد رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ سسٹم کے زیر اثر سندھ کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جعلی افسروں کا طاقتورنیٹ ورک بےنقاب،2ملزم گرفتار
دادو، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ کے اضلاع میں آندھی، اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کےساحلی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے اور کبھی کبھار تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔












