جمعرات , 5 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت کا نیا منصوبہ، بجلی بھی مہنگی ہونے کا خدشہ

3 گھنٹے پہلے
A A
Government’s new plan to reduce LPG prices; fears of a hike in electricity costs as well.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) حکومت نے ایل پی جی کی قلت اور بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے چار سرکاری اداروں کو دوبارہ ایل پی جی درآمد کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ آئندہ سال بجلی کی خریداری لاگت میں فی یونٹ 2 سے 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ نے ایل پی جی کی فراہمی بہتر بنانے اور مارکیٹ میں مسابقت پیدا کرنے کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان ایل این جی، سوئی سدرن گیس ایل پی جی اور پارکو ایل پی جی کو درآمدات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ ادارے سعودی عرب اور عمان سے سرکاری اور کاروباری سطح پر ایل پی جی خرید سکیں گے۔وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں پر رکاوٹوں کے باعث ایل پی جی کی قلت پیدا ہوئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض عناصر مختلف علاقوں میں 700 سے 800 روپے فی کلو تک گیس فروخت کر رہے ہیں، جبکہ نومبر کے لیے اوگرا کی مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ قیمت 295 روپے فی کلو ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں کے ذریعے سپلائی شروع ہونے کے بعد مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 450 سے 500 روپے فی کلو تک آنے کی توقع ہے، جبکہ نجی درآمد کنندگان کو بھی کم قیمت پر گیس فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔وزیراعظم کی ہدایت پر مستحق اور کم آمدن والے صارفین کو 300 سے 350 روپے فی کلو کے حساب سے ایل پی جی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب بجلی صارفین کے لیے بھی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ نیپرا میں سال 2027 کے لیے بجلی کی خریداری قیمت کے تعین پر سماعت ہوئی، جس میں چھ مختلف منظرنامے پیش کیے گئے۔بنیادی منظرنامے کے تحت بجلی کی خریداری قیمت 25 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 27 روپے 31 پیسے فی یونٹ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری 2027 کو کرانے کا اعلان

بدترین منظرنامے میں یہ قیمت 28 روپے 84 پیسے سے بڑھ کر 29 روپے 26 پیسے فی یونٹ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ بہترین منظرنامے میں 25 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بجلی کی خریداری لاگت میں اضافے کے مختلف تخمینے 56 پیسے سے 3 روپے 94 پیسے فی یونٹ تک ہیں۔ تاہم ان قیمتوں میں ٹیکس اور دیگر چارجز شامل نہیں ہیں۔

صنعتی صارفین نے اضافی سرکاری اداروں کے قیام اور بھاری تنخواہوں پر بھی اعتراضات اٹھائے۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جو ریکارڈ اور فریقین کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

موضوعات : govermentlpgrate
ShareSend

متعلقہ خبریں

Petroleum products become cheaper for the public; petrol price reduced by Rs 7.06 and diesel by Rs 3.71 per litre.
تازہ ترین

عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات سستی، پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا

5 نومبر , 2026
Crude oil prices rise after US attack on Iran
تازہ ترین

ایران پر امریکی حملے کے بعد خام تیل مہنگا

3 نومبر , 2026
Big drop in gold and silver prices
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

30 اکتوبر , 2026
Diesel becomes more expensive, priced at 400 rupees and 67 paisa per litre; petrol price remains unchanged.
اہم ترین 3

ڈیزل مزید مہنگا ، فی لٹر قیمت 400 روپے 67پیسے، پٹرول کی قیمت برقرار

30 اکتوبر , 2026
Petrol has become cheaper, while diesel has become more expensive.
تازہ ترین

پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا

28 اکتوبر , 2026
Increase in the price of gold and silver
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

26 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Eurofighter Typhoon targets sale of over 200 new combat aircraft; Saudi Arabia, Austria, and Turkey are potential buyers.

یوروفائٹر ٹائیفون کا 200 سے زائد نئے جنگی طیارے فروخت کرنے کا ہدف، سعودی عرب، آسٹریا اور ترکیہ ممکنہ خریدار

یہ بھی پڑھیں

Russia's alleged offer to provide the S-500 missile defense system to India

روس کی بھارت کو ایس 500 میزائل دفاعی نظام دینے کی مبینہ پیشکش

5 نومبر , 2026
پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

5 نومبر , 2026
پشاور: پی ٹی آئی دور حکومت کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع

پشاور: پی ٹی آئی دور حکومت کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع

5 نومبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

5 نومبر , 2026
فلک جاوید کی درخواست ضمانت،عدالت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

فلک جاوید کی درخواست ضمانت،عدالت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

5 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔