اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف اہم مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انتخاب کے خلاف درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت ہوگی۔
سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے، جس میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات، موبائل فونز اور بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال
شیر افضل مروت نے عدالت سے سہیل آفریدی کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے اور علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بحال کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔












