لاہور( پاک ترک نیوز) بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق تین جون کو سماعت کرینگے۔
نیپر اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا گیا ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کا نفاذ آئین اور قانون کیخلاف ہے،سلیب سسٹم کے تحت بجلی بل دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے، نیپرا ریگولیٹری اتھارٹی ہے سزا دینے والا ادارہ نہیں، عدالت بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔












