اسلام آباد (پاک ترک نیوز )آئی ایم ایف نے پاکستان کی برآمدات کیلئے ریکارڈ سطح کا ہدف پیش کر دیا
عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق ایک سال میں پاکستانی برآمدات میں تقریباً 3 ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کا امکان ہے ،برآمدات بڑھنے کے باوجود تجارتی خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال درآمدات میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے ،پاکستان کی بیرونی تجارت کا حجم نئے مالی سال میں مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے برآمدات اور درآمدات دونوں میں اضافے کا تخمینہ لگا دیا،نئے مالی سال میں برآمدات پہلی بار 35 ارب ڈالر کی حد عبور کر سکتی ہیں،پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں مزید بہتری کی توقع ہے۔












