ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

حکومت پاکستان کے قرضوں میں 1.16فیصد کمی ریکارڈ

9 مہینے پہلے
A A
حکومت پاکستان کے قرضوں میں 1.16فیصد کمی ریکارڈ
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

رواں مالی سال 2025-26کے پہلے چار مہینوں میں حکومت پاکستان کے قرضوں کے حجم میں 908ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جو ملک کے مجموعی قرض کا1.16فیصد بنتا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرضوں کی مالیت اکتوبر 2025 کے آخر تک کم ہو کر 76.980 کھرب روپےہو گئی ہے جو جون 2025 میں 77.888 کھرب روپےتھی۔


ملک کے مرکزی بنک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرض کے حجم میں 908 ارب روپے کی کمی بیرونی اوراندرونی دونوںقرضوں میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم فیصد کے لحاظ سے کمی کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں سے آیا ہے جس میں 1.72 فیصد کمی واقع ہوئی۔چنانچہ اکتوبر 2025 کے آخر میں بیرونی قرضے سال کے پہلے چار ماہ کے تناظر میں 413 ارب روپے کم ہو کر 23.004 کھرب روپے ہوگئے ۔ جو جون 2025 میں 23.417 کھرب روپے تھے۔ جبکہ یہ کمی اس عرصے کے دوران غیر ملکی فنانسنگ پر کم انحصار کو ظاہر کرتی ہے۔
اسی طرح ملکی سطح پر حکومت نے کامیابی سے اپنے قرضوں میں 1 فیصد یا 496 ارب روپے کی کمی کی ہے۔اندرونی قرضہ اکتوبر 2025 میں کم ہو کر 53.976 کھرب روپے پر آگیا تھا۔ جو جون 2025 میں 54.472 ٹریلین روپے تھا۔ اس کمی کی وجہ تازہ قرض لینے کی رفتار میں کمی اور کچھ موجودہ ذمہ داریوںکا خاتمہ ہے۔


گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کے انتظام میں بہتری آئی ہے اور مجموعی طور پر بیرونی قرضوں کا بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اور اسی کے نتیجے میں قرض سے جی ڈی پی کا تناسب 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد پر آ گیا ہے۔ پاکستان نے 2022 کے بعد سے اپنے بیرونی قرضوں کے ذخیرے میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ جس سے مسلسل سالانہ اضافے کے طویل رجحان کو توڑا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران ملکی قرضوں میں یہ پہلی بامعنی بہتری ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2015 سے 2022 کے درمیان پاکستان کے بیرونی قرضوں میں ہر سال اوسطاً 6.4 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

موضوعات : govermnetgoverstatebankloanstatebank
ShareSend

متعلقہ خبریں

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10ستمبر کو ہو گی،پہلا انعام 8کروڑ روپے
تازہ ترین

چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10ستمبر کو ہو گی،پہلا انعام 8کروڑ روپے

4 ستمبر , 2026
Kuwait's decision to borrow from its fund holding over a trillion dollars in assets.
تازہ ترین

کویت کا ایک کھرب ڈالر سے زائد اثاثوں والے فنڈ سے قرض لینے کا فیصلہ

3 ستمبر , 2026
Parliamentary inquiry into the PIMS incident Government seeks nominations from all parties.
تازہ ترین

سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات، حکومت نے تمام جماعتوں سے نام طلب کرلیے

31 اگست , 2026
Sindh government decides to crack down on public service vehicles.
تازہ ترین

سندھ حکومت کا پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

21 اگست , 2026
A new trend among solar consumers—a new challenge for the government
تازہ ترین

سولر صارفین کا نیا رجحان، حکومت کے لیے نئی آزمائش؟

7 اگست , 2026
اگلی خبر
ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

12 ستمبر , 2026
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔