اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے،آئندہ مالی نئے ترقیاتی منصوبے 10 فیصد تک مختص کرنے کی تجویز ہے ، نئے ترقیاتی منصوبے کم سے کم شروع کرنے کی تجویز دی گئی۔
جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے حوالے سے فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے ،کئی سال سے التواء کا شکار منصوبوں کے لیے کم فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔












