اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیرِ خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
اسلام آباد میں ای یو پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا پاکستان میں میکرو استحکام ہے۔ جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کی اُمید ہے، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس رہا۔ہماری ترسیلات مارچ میں 3.8 ارب ڈالر رہیں، روشن ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے، مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 260 ملین ڈالر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں برطانوی وزیر سے ملاقات
اپریل میں پاکستان نے بھاری بیرونی ادائیگیاں کیں، 75 کروڑ ڈالرز کا یورو بانڈ جاری کیا، مئی کے وسط میں 25 کروڑ ڈالرز کا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا پلان ہے۔ جون کے آخر تک زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالرز ہو جائیں گے۔ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف ہر 2 ہفتے بعد اس پر اجلاس کرتے ہیں، ٹیرف اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیرف رجیم، کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کی گئی ہے، پہلے سال خام مال اور درمیانی اشیاء پر ڈیوٹیز میں کمی آئی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور گردشی قرضے میں کمی لائی جا رہی ہے۔












