راولپنڈی ( پاک ترک نیوز ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا کل سے آغاز ہو گا ۔ پاکستان کلین سوئپ کا خواب آنکھوں میں سجائے میدان میں اتریں گے جبکہ جنوبی افریقہ سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہو گی ۔
https://www.youtube.com/watch?v=7vgf4Wgr8lA
دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ شاہینوں کے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد حوصلے بلند ہیں ۔ دونوں ٹیمیں اب تک 31بار ایک دوسرے کے مد مقابل آ چکی ہیں جہاں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے ۔ سائوتھ افریقہ نے 17جبکہ پاکستان نے 6ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے ۔
https://www.youtube.com/shorts/oAxbVsRNvLA
لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی تھی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 378رنز بنائےتھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 269رنز سکور کئے تھے ۔ پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 167رنز بنا سکی تھی اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم جنوبی افریقہ 183رنز پر آل آئوٹ ہو گئی ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہینوں کو جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست سے دوچار کیاتھا ۔
دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپور پریکٹس کر رہی ہے ۔پاکستان کو نعمان علی سے دوبارہ شاندار کارکردگی کی توقع ہے ۔ وہیں جنوبی افریقی کپتان کی نظریں بھی ریکلٹن اور ڈی زورزی پر مرکوز ہیں ۔












