اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان نے اپنے ذمہ4.75ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں شروع کر دیں

1 ہفتہ پہلے
A A
Pakistan has started external payments of $4.75 billion on its own responsibility.
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

پاکستان نے رواں مالی سال 2025-26کے اختتام تک اپنے ذمہ مجموعی طور پر 4 ارب 75 کروڑ ڈالر کی بیرونی دائیگیاں کرناشروع کر دی ہیں۔ان میں ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی رقم یورو بانڈزاور 3 ارب 45 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم متحدہ عرب امارات کے قرض پر مشتمل ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق پاکستان نے اپنے جاری کردہ یورو بانڈز کی دس سالہ مدت مکمل ہونے پر 8اپریل کو انکی ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی مکمل ادائیگی کر دی ہے ۔اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کو 3.45 ارب ڈالر قرض میں سے ابتدائی 45کروڑ ڈالر کی ا دائیگی بھی کر دی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے 2 ارب ڈالر کی رقم 2018-19میں بیرونی مالی معاونت کےحصہ کے طور پر فراہم کی گئی تھی اور 2023 میں مزید ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس فراہم کیے گئے تھے۔ جنکی ادائیگی باقی ہے اور اس قرضے پر پاکستان سالانہ 6.5 فیصد شرح سود ادا کر رہا تھا۔


وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران ابوظہبی نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے قرضے کی تجدید کا عمل روک رکھا ہے ۔اور اس میں ماہانہ بنیاد پر توسیع کی جارہی ہے۔ چنانچہ حکومت نے متحدہ عرب امارات کے قرض کی مکمل رقم فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے 45کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے بعد اب 2ارب ڈالر کی رقم 17اپریل کو اداکر دی جائے گی ۔جبکہ بقایا ایک ارب ڈالر بھی ایک ہفتے کے بعد 23اپریل کو ادا کر دئیے جائیں گے۔
اپنے جاری آئی ایم ایف پروگرام کے تحت نہ صرف پاکستان کو اپنے زر مبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنا ہے بلکہ آئندہ مالی سال میں انہیں موجودہ 16.4ارب ڈالر سے 18ابر ڈالر تک لے جانا ہے۔ چنانچہ زر مبادلہ کے ذخائر کی سطح کو برقرار رکھنے اور بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو اپنے تین اہم د وستوں چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تقریباً 12.5 ارب ڈالر کے رول اوور کی ضرورت تھی۔ تاہم ابو ظہبی کی جانب سے رقم کی واپسی کے مطالبے پر رقم کی فوری واپسی کا سخت فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس سےملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو نمایاں طور پر کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


سٹیٹ بنک آف پاکستان کےتازہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر تقریباً 16.4 ارب ڈالر ہیں۔جن میں سے ساڑھے3 ارب ڈالر کی واپسی سے ان میں 18فیصد کی کمی واقع ہو جائے گی۔ جس سے بیرونی بفر اور درآمدی کور نمایاں طور پر کمی کا سامنا ہو گا۔
اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ یورو بانڈ کے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی مکمل ا دائیگی کے بعد اسی ماہ میں متحدہ عرب امارات کے قرض کی واپسی روپے پر دباؤ بڑھا سکتی ہے ۔ اور اگر فوری طور پر دوست ملکوں اور مالیاتی اداروں سے تازہ رقوم حاصل نہ کی گئیں تویہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی پوزیشن کو مزید پیچیدہ کر سکتی ہے۔
اسی ضمن میں وزارت خزانہ نے کہا ہےکہ وہ مستحکم زرمبادلہ کے ذخائر کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے بیرونی بہاؤ کی مسلسل نگرانی اور انتظام کر رہی ہے۔اورحکومت پاکستان اپنی تمام بیرونی ذمہ داریوں کو بر وقت پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات : #loanbondsdollar
ShareSend

متعلقہ خبریں

State Bank receives $2 billion from Saudi Arabia
تازہ ترین

سعودی عرب سے 2ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول

16 اپریل , 2026
Pakistan's remittances increase
تازہ ترین

پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ

10 اپریل , 2026
Pakistan's external debt reaches $92 billion
تازہ ترین

پاکستان کا بیرونی قرضہ 92 ارب ڈالر ہو گیا

3 اپریل , 2026
Could the US go bankrupt A new debate has arisen.
تازہ ترین

کیا امریکہ دیوالیہ ہو سکتا ہے۔ نئی بحث چھڑ گئی

28 مارچ , 2026
امریکی ڈالر اور سعودی ریال کے مقابلے میں روپیہ کتنا مستحکم رہا ؟
تازہ ترین

امریکی ڈالر اور سعودی ریال کے مقابلے میں روپیہ کتنا مستحکم رہا ؟

2 جنوری , 2026
امریکی ڈالر کی قوت خرید میں کمی ،سونا پھر عالمی معیار بننے لگا
تازہ ترین

امریکی ڈالر کی قوت خرید میں کمی ،سونا پھر عالمی معیار بننے لگا

19 دسمبر , 2025
اگلی خبر
Ceasefire in the Middle East, air operations resume from Pakistan

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی،پاکستان سے فضائی آپریشن بحال

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026
Free electricity for officers cut off

افسروں کی مفت بجلی بند

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔