لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ۔آن لائن ٹکٹس بک کروانے والے کرکٹ فینز بھی فزیکل ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں ۔
پاک آسٹریلیا سیریز کے میچز کے ٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کے کاؤنٹر پر دستیاب ہیں۔سسٹم کی سست روی کی وجہ سے ٹکٹس کی فروخت کے پہلے روز کرکٹ فینز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ 16 جنوری سے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے، آن لائن ٹکٹس بک کرانے والے کرکٹ فینز بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز گزشتہ روز سے ہوا ہے۔
ٹکٹس 400 روپے سے دستیاب ہیں، میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی 20 سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔
میچز اب مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس ساڑھے 3 بجے کیا جائے گا، یہ فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل میچ شام 6 بجے شروع ہونا تھے اور ٹاس شام 5 بجکر 30 منٹ پر کیا جانا تھا۔












