لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ شاہین سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیںجبکہ آسٹریلیا واپس کیلئے ایڑ چوٹی کا زور لگائے گا ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کل پاک آسٹریلیا ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی ۔یہ میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا ۔
اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں شاہینوں نے کینگروز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 201رنز کا ہدف 42.3اوورز میں حاصل کیا تھا ۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 69جبکہ غازی غوری نے 65رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی ۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 5وکٹیں اپنے نام کی تھیں اور آسٹریلوی ٹیم کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کیا تھا ۔عرفات منہاس پاکستان کے پہلے بائولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں اپنے نام کی ہیں ۔
دوسری جانب یہ پاکستان کا 1000واں ایک روزہ میچ بھی تھا ۔قبل بھارت اور آسٹریلیا کے بعد پاکستان تیسری ٹیم بن گئی جس نے 1000ایک روزہ میچز کھیلے ہیں ۔












