نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہےایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنانا چاہتا ، ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے، ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ۔
نئی دہلی میں نیوز کانفرنس میں عباس عراقچی نے کہا ،ہم مذاکرات چاہتے ہیں لیکن امریکیوں پر کوئی اعتبار نہیں۔ ایران کسی بھی دباؤ اور کارروائی کی مزاحمت کرے گا ۔ ایران صرف عزت کی زبان سمجھتا ہے ، ایران نے تمام سفارتی کوششوں کے مثبت جواب دیئے، ،ایران جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔کچھ طاقتیں سفارتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اب تک احترام کی زبان استعمال کی ہے ، ہم اور بھی زبان بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن احتیاط کر رہے ہیں، مذکرات کے دوران امریکا نے پیش رفت کی یقین دہانی کرائی تھی ، ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا ،ہم نے صرف دفاع کیا، چالیس روز کی جنگ کے بعد امریکا بے بس ہو گیا ،، عباس عراقچی نے مزید کہا آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمہ دار ایران نہیں ۔ سمندری گزر گاہیں صرف دشمن کیلئے بند ہیں۔ کسی کو آبنائے ہرمز سے گزرنا ہے تو ہمیں اعتماد میں لینا ہو گا۔ دو ہزار پندرہ میں ہمارا ایٹمی معاہدہ طے پایا تھا ،امریکا نے معاہدہ ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی












