کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے بتایا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برانڈڈ شاپنگ بیگ کے 30 روپے وصول کرنا غیر قانونی قرار، معروف برانڈ پر 25 ہزار جرمانہ
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا مقصد صوبے میں امن و امان کو مزید مستحکم کرنا اور دہشت گرد عناصر کے نیٹ ورک کا خاتمہ ہے۔سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔












