جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برانڈڈ شاپنگ بیگ کے 30 روپے وصول کرنا غیر قانونی قرار، معروف برانڈ پر 25 ہزار جرمانہ

1 گھنٹہ پہلے
A A
Charging 30 rupees for a branded shopping bag declared illegal; renowned brand fined 25,000 rupees.
Share on Facebookwhatsapp

پشاور( پاک ترک نیوز) پشاور کی کنزیومر کورٹ نے کپڑوں کی خریداری کے موقع پر برانڈڈ شاپنگ بیگ کے اضافی 30 روپے وصول کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معروف برانڈ پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

کنزیومر کورٹ جج نصراللہ گنڈاپور نے خاتون کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے متعلقہ برانڈ کو خاتون کو 25 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کے ساتھ شاپنگ بیگ کی مد میں وصول کیے گئے 30 روپے بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کمپنی کے لوگو والا شاپنگ بیگ صارف کو فراہم کرکے اس کی قیمت وصول کرنا غیر منصفانہ تجارتی عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بارش نے رنگ جما دیا، تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار

فیصلے کے مطابق شاپنگ بیگ پر برانڈ کا لوگو موجود ہونے کی وجہ سے یہ عمل کمپنی کی تشہیر کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے تشہیری عمل کے اخراجات صارفین سے وصول کرنا قانون کے منافی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ صارف نے کپڑے خریدتے وقت اپنی خریداری کی قیمت ادا کی، اس کے علاوہ برانڈ کی تشہیر کے لیے استعمال ہونے والے شاپنگ بیگ کی قیمت صارف سے وصول نہیں کی جاسکتی۔کنزیومر کورٹ نے برانڈ کو خاتون کو مجموعی طور پر 25 ہزار روپے معاوضہ اور 30 روپے شاپنگ بیگ کی رقم واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ صارفین سے ایسے اضافی اخراجات وصول کرنا قابلِ قبول نہیں۔

موضوعات : bagsbramdshopping
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Operation Radd-ul-Fasaad in Balochistan Three terrorists killed in Awaran.

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ، آواران میں تین دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

The protection and sanctity of the Two Holy Mosques are close to the heart of every Pakistani, says the Foreign Office spokesperson.

حرمین شریفین کا تحفظ اور تقدس ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے،ترجمان دفتر خارجہ

17 ستمبر , 2026
Fake tinted glass permits issued in the name of the Ministry of Interior revealed

وزارتِ داخلہ کے نام پر ٹنٹڈ شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف

17 ستمبر , 2026
PTI's long march on September 27 will take place on the scheduled date, says Barrister Gohar.

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ مقررہ تاریخ پر ہوگا،بیرسٹر گوہر

17 ستمبر , 2026
Operation Radd-ul-Fasaad in Balochistan Three terrorists killed in Awaran.

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ، آواران میں تین دہشت گرد ہلاک

17 ستمبر , 2026
Charging 30 rupees for a branded shopping bag declared illegal; renowned brand fined 25,000 rupees.

برانڈڈ شاپنگ بیگ کے 30 روپے وصول کرنا غیر قانونی قرار، معروف برانڈ پر 25 ہزار جرمانہ

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔