کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران فتنۃ الہندوستان سے وابستہ چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مختلف آئینی و قانونی آپشنز زیرغور
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔












