بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

8 مہینے پہلے
A A
کوہاٹ میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع ناشپا بلاک سے تیل و گیس کے بڑے ذخائرکی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے یومیہ 4100 بیرل تیل نکالا جا سکے گا جب کہ 10.5ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔
وزیراعظم محمد شہبازز شریف کے زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے حکام نے پیٹرولیم و گیس سیکٹر کے روڈمیپ کے حوالے سے بریفنگ دی اور کوہاٹ میں نئے ذخائر کی دریافت کا انکشاف بھی کیا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ذخائر کی تلاش اور تیل اور گیس کے حصول کے لیے فوری اور جارحانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگی پیٹرولیم درآمدات پر مسلسل انحصار قابلِ عمل نہیں۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اس سال سردی کے موسم میں گھریلو صارفین کو گذشتہ سال کی نسبت بہتر پریشر کے ساتھ گیس مہیا کی جا رہی ہے۔ آر ایل این جی کے کنکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے اور جون 2026 تک 350000 کنکشنز کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائے گا۔ شیوا گیس فیلڈ اور بٹانی گیس فیلڈ کے لیے پائپ لائینز کا ٹھیکہ دیا جا چکا ہے جب کہ کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن پر کام جاری ہے۔
اجلاس کی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی مد میں خرچ ہونے والا زر مبادلہ بچایا جا سکے۔‘
وزیراعظم نے تیل و گیس سپلائی چین کو درآمد ہونے سے لے کر صارفین کے استعمال تک ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔
نئے سال کے آغاز پرجمعرات کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو فوری اور فیصلہ کن اقدامات کی ہدایت کی، اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ڈگمگاتی معیشت کو دوبارہ درست سمت میں لانے کے لیے حکومت کے پرعزم معاشی اصلاحاتی منصوبے کو تیزی سے نافذ کرنا ناگزیر ہے۔
شہباز شریف نے بالکل واضح کیا کہ وزارتوں کو قابل عمل حکمتِ عملیوں کے ساتھ واضح اور ٹھوس تجاویز فوری طور پر پیش کرنی ہوں گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’حکومت اصلاحات کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اب کسی مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔ ہر وزارت کو اس ایجنڈے کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔‘
انہوں نے ملک کے ریگولیٹری ماحول پر بھی توجہ مرکوز کی اور زور دیا کہ کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانا بدستور ایک ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سازگار ماحول بنانے کے لیے وسیع ادارہ جاتی اور انتظامی اصلاحات پر زور دیا جو طویل عرصے سے پاکستان کے لیے ایک مستقل مسئلہ رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا: ’ہمارے سفارت خانوں کو سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کے لیے پوری طرح تیار ہونا چاہیے اور اس عمل میں حائل کسی بھی غیر ضروری رکاوٹ کو ختم کرنا چاہیے۔‘ ملک کی معاشی بحالی میں برآمدات کو ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔

موضوعات : gasOGDCLoil
ShareSend

متعلقہ خبریں

Russia to sell oil to India despite US threats
اہم ترین 3

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
US-Iran tensions, crude oil more expensive in the global market
تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

4 ستمبر , 2026
Good news from the oil and gas sector oil discovered at the Bobby Oil Field.
تازہ ترین

تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، بوبی آئل فیلڈ میں تیل دریافت

4 ستمبر , 2026
Crude oil prices rise by one percent in the global market.
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ

2 ستمبر , 2026
گھی، کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنا غیر قانونی قرار
پاکستان

گھی، کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنا غیر قانونی قرار

27 اگست , 2026
High-level committee formed to end deadlock on Pak-Iran gas pipeline
تازہ ترین

پاک ایران گیس پائپ لائن پر ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

26 اگست , 2026
اگلی خبر
فلسطینی پرچم والا ہیلمٹ کیوں پہنا؟ انڈیا میں مسلمان کرکٹر پر پابندی

فلسطینی پرچم والا ہیلمٹ کیوں پہنا؟ انڈیا میں مسلمان کرکٹر پر پابندی

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔