لاہور( پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نورین نیازی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق
ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد نورین نیازی کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔












