لاہور( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹر محمد رضوان نے قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے کو بذریعہ ڈاک اپنا جواب ارسال کردیا۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے اپنے جواب میں ادارے کی جانب سے طلب کیے جانے اور موبائل فون واپس نہ کیے جانے سمیت کئی معاملات پر سوالات اٹھائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے پوچھا کہ انہیں قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے میں طلب کیوں کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات، موبائل فونز اور بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال
قومی کرکٹر نے یہ بھی استفسار کیا کہ ان کا موبائل فون اب تک واپس کیوں نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے اپنے جواب میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ انہوں نے کس ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے، اس سے انہیں آگاہ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے ادارے سے اپنے خلاف معاملے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے موبائل فون واپس نہ کیے جانے کی وجہ بھی دریافت کی ہے۔












