لاہور( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری میں دوسرا نوٹس جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر سہ پہر 3 بجے طلب کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سے ان کے زیرِ استعمال ڈیوائس کے فرانزک معائنے کے لیے تعاون طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ محمد رضوان مقررہ تاریخ اور وقت پر متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
ذرائع کے مطابق نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ محمد رضوان مقررہ تاریخ اور وقت پر متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہوں۔ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق عدم پیشی کی صورت میں انکوائری کے دوران رضوان کے دفاع سے متعلق قانونی طور پر دستیاب شواہد اور مؤقف کو مدنظر رکھا جائے گا۔محمد رضوان کو اس سے قبل بھی سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا گیا تھا۔












