اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات ہوئے، جن میں حکومت کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ شریک ہوئے۔
جماعت اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ اور انجینئر نصراللہ رندھاوا شامل تھے۔
حکومتی وفد سے مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی کی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے بھی رابطہ کیا گیا اور انہیں مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے عالمی تجارت کا اہم تجارتی راستہ بنانے کی پیشکش
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا اولین مقصد عوام کو ریلیف دلانا ہے۔ حکومت نے جماعت اسلامی کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔












