اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی معیاری کارکردگی کے لئے اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا نیشنل ٹیرف کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو کے بعد اسکی فعال کارکردگی ملکی صنعت و سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ناگزیر ہے نیشنل ٹیرف کمیشن کے تمام سرگرمیوں کو ڈیجیٹلائز کر کے شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے، نیشنل ٹیرف کمیشن سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت یقینی بنائے،نیشنل ٹیرف کمیشن میں کیسز کی تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں۔











