تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہےثالثی کیلئے کئی ممالک تیار ہیں، لیکن باضابطہ ثالث صرف پاکستان ہے۔
موجودہ حالات میں ایران مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ مذاکرات کا فیصلہ کیا تو باضابطہ طور پر سب کو مطلع کریں گے، سلامتی کونسل میں روس اور چین نے ایران کو شرپسند کارروائیوں سے بچایا۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں اسماعیل بقائی نے لکھا کہ ایران پر امریکا نے دفاعی حملہ نہیں کیا، کھلی جارحیت کی تھی، امریکا کے پاس اس جنگ کو دفاعی کہنے کا کوئی جواز نہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سکیورٹی اور معاشی شعبوں میں وسیع تعاون جاری ہے۔












