پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سینکڑوں ویب سائٹس بند، لاکھوں صارفین متاثر

11 مہینے پہلے
A A
ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سینکڑوں ویب سائٹس بند، لاکھوں صارفین متاثر
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپنی ایمیزون ویب سروسز (AWS) کو ایک بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔
یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے نظام کی نگرانی کرتا ہے۔ خرابی کے باعث ای کامرس، گیمنگ، چیٹ اور آن لائن ایپلیکیشنز سمیت متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔
ChatGPT، اسنیپ چیٹ، زوم، روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو سمیت کئی معروف پلیٹ فارمز بھی متاثر ہونے والی سروسز میں شامل ہیں۔
انٹرنیٹ بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ DownDetector کے مطابق اس خرابی سے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کی سروس متاثر ہوئی۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے لاکھوں صارفین نے سروس بند ہونے کی شکایات درج کرائیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین نے AWS کی اس ناکامی کو تاریخ کی بڑی ترین کلاؤڈ خرابی قرار دیا ہے جس نے عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کو متاثر کیا۔
ایمیزون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنیادی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے، تاہم کچھ سروسز میں اب بھی معمولی تکنیکی مسائل باقی ہیں۔ کمپنی کے مطابق بحالی کا عمل جاری ہے اور تکنیکی ٹیمیں سسٹم کی مکمل فعالیت یقینی بنانے پر کام کر رہی ہیں۔

موضوعات : amazonechatgptcloudservicesnetflexwebsites
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستانی طالبعلم نے اردو اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
تازہ ترین

پاکستانی طالبعلم نے اردو اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

17 جنوری , 2026
اگلی خبر
نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

یہ بھی پڑھیں

We are coming to Islamabad to seek justice; no shots should be fired, says Barrister Gohar.

اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

14 ستمبر , 2026
Deadline extended for traveling to Saudi Arabia for Umrah without vaccination.

ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر سعودی عرب جانے کی مہلت میں توسیع

14 ستمبر , 2026
Imran Khan's ex-wife Jemima Goldsmith marries for the second time

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

14 ستمبر , 2026
Jamaat-e-Islami's sit-in has turned into a national movement Hafiz Naeem-ur-Rehman.

جماعت اسلامی کے دھرنے قومی تحریک بن چکی ہے ،حافظ نعیم الرحمان

14 ستمبر , 2026
Verdict reserved on the petition against PTI's September 27 long march.

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔