اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہناہے نوےکی دہائی کی سیاست سب کےسامنے ہے،ماضی میں سب سے غلطیاں ہوئیں ۔ماضی سے سبق سیکھ کر دو جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا ۔میثاق جمہوریت میں اگرکوئی بہتری کی گنجائش ہےتواسےدرست کریں۔ آئیں ماضی کو درست کریں ،ایوان کا تقدس بحال کریں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ایوان کاتقدس یقینی بنانا ہررکن کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم خودچل کراپوزیشن کے پاس گئے، بانی پی ٹی آئی کےدورحکومت میں اپوزیشن سےکبھی بھی بات نہیں کی گئی ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی نے سیاسی اورجمہوری روایات کوشدید نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچرکوبربادکردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہے،خواجہ آصف
اسپیکر ایاز صادق نے کہا میں نے 1998 میں خط لکھ کر پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی ۔نواز شریف حکومت میں نہیں تھے اور مسلم لیگ ن جوائن کی ،میں نے شاہ محمود کیلئے بات کی جو غلط بیان کی گئی ،آپ نے مجھے حوالدار کہا اور مسکرا کر جواب دیا
اسپیکر نے مزید کہا ہمارے درمیان بہترین تعلق اور عزت کے رشتے ہونے چاہئیں ،میں نے کسی کی دل آزاری کرنے کی بات نہیں کی۔












