بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسپیس ایکس کے متنازع زمین کے تبادلے پرقانونی جنگ تیز

2 مہینے پہلے
A A
Legal battle intensifies over SpaceX's controversial land swap.
Share on Facebookwhatsapp

کیلفورینا ( پاک ترک نیوز) امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے جنوبی ٹیکساس میں متنازع زمین کے تبادلے کے خلاف مقامی قبائلی اور ماحولیاتی تنظیموں نے قانونی جنگ مزید تیز کر دی ہے۔

تنظیموں نے وفاقی عدالت میں ہنگامی درخواست دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت حتمی فیصلہ آنے تک زمین کے تبادلے کو فوری طور پر روک دے۔

معاملہ امریکی فش اینڈ وائلڈ لائف سروس اور اسپیس ایکس کے درمیان ہونے والے معاہدے کا ہے، جس کے تحت اسپیس ایکس کو 727 ایکڑ سرکاری زمین دی جا رہی ہے، جو لوئر ریو گرانڈ ویلی نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج کا حصہ ہے۔ اس کے بدلے کمپنی اپنی 683 ایکڑ زمین حکومت کے حوالے کرے گی۔

ماحولیاتی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ یہ معاہدہ قدرتی حیات کے محفوظ علاقے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ 1997 کے نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج سسٹم امپروومنٹ ایکٹ اور دیگر وفاقی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔

سینٹر فار بایولوجیکل ڈائیورسٹی کے نمائندے لائیکن جورڈال نے کہا کہ وفاقی حکام عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی عوامی زمین دنیا کی امیر ترین کمپنیوں میں سے ایک کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے بقول اگر یہ زمین ایک بار اسپیس ایکس کو منتقل ہو گئی تو عوام اسے ہمیشہ کے لیے کھو دیں گے۔

یہ زمین اسٹار بیس کے قریب واقع ہے، جہاں اسپیس ایکس اپنے اسٹارشپ راکٹ کی تیاری اور آزمائشی پروازیں کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اسٹارشپ مستقبل میں چاند اور مریخ سمیت گہرے خلائی مشنز کے لیے بنیادی راکٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے ایٹمی گھڑی خلا میں پہنچا دی

تاہم ماحولیاتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ راکٹ لانچز سے محفوظ جنگلی حیات شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق 2024 کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ ایک راکٹ لانچ کے بعد لانچ سائٹ کے قریب زیر نگرانی تمام ساحلی پرندوں کے گھونسلوں میں انڈے یا تو تباہ ہو گئے یا انہیں نقصان پہنچا۔

تنظیموں نے یہ بھی اعتراض اٹھایا ہے کہ منتقل کی جانے والی زمین کا کچھ حصہ پالمیٹو رینچ بیٹل فیلڈ نیشنل ہسٹورک لینڈ مارک میں شامل ہے، جہاں امریکی خانہ جنگی کی آخری لڑائی لڑی گئی تھی، اس لیے یہ معاہدہ نیشنل ہسٹورک پریزرویشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

مدعی تنظیموں کا مزید کہنا ہے کہ معلومات کے حصول کے قانون کے تحت حاصل ہونے والے سرکاری ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین کی منتقلی کی منصوبہ بندی اپریل 2025 سے خفیہ طور پر جاری تھی، حالانکہ اسے عوام کے سامنے مارچ 2026 میں پیش کیا گیا۔

موضوعات : #spacexelonmuskrocket
ShareSend

متعلقہ خبریں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.
تازہ ترین

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
SpaceX's Falcon 9 rocket reached space carrying 27 Starlink satellites on its 35th flight.
تازہ ترین

اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ 35ویں پرواز میں 27 اسٹارلنک سیٹلائٹس لے کر خلا میں پہنچ گیا

3 ستمبر , 2026
NASA has saved Voyager 2 for another year.
تازہ ترین

ناسا نے وائجر 2 کو مزید ایک سال کے لیے بچا لیا

29 اگست , 2026
اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ100ویں پرواز کیلئے تیار
تازہ ترین

اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ100ویں پرواز کیلئے تیار

25 اگست , 2026
Major breakthrough in China's space technology rocket booster successfully landed back on Earth.
تازہ ترین

چین کی خلائی ٹیکنالوجی میں بڑی کامیابی، راکٹ بوسٹر کامیابی سے زمین پر اتار لیا

20 اگست , 2026
Türkiye has sent an atomic clock into space.
تازہ ترین

ترکیہ نے ایٹمی گھڑی خلا میں پہنچا دی

18 جولائی , 2026
اگلی خبر
Trump hints at a major attack on Iran.

ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا اشارہ

یہ بھی پڑھیں

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026
حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

9 ستمبر , 2026
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔