لاہور( پاک ترک نیوز) پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ٹیکس کے نفاذکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔وکیل کے مطابق قانون کے مطابق پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ٹیکس پارلیمنٹ طے کرتا ہے۔وزیراعظم خود سے لیوی ٹیکس کا نفاذ نہیں کرسکتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے پہلے 161 روپے ٹیکس لگایا پھر 80 روپے کم کردیا۔وفاقی حکومت کی درخواست کے قابل سماعت پر اعتراض کر دیا ہے۔
وزیراعظم کو لیوی ٹیکس کے نفاذ کا مکمل اختیار ہے۔












