بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سمیت 8 مرکزی ملزمان گرفتار

1 سال پہلے
A A
کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سمیت 8 مرکزی ملزمان گرفتار
Share on Facebookwhatsapp

پشاور(پاک ترک نیوز ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے 40ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں 8 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکرزاور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔
ملزمان پر جعلی چیکوں کی منظوری ، منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے غبن کا الزام ہے، سکینڈل میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کا مرکزی کردار ہے، صوبے کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات کا سلسلہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں شفیق الرحمان قریشی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، محمد ریاض سابق کیشیئربینک اور ڈمی کنٹریکٹر، فضل حسین آڈیٹر اے جی آفس پشاور، طاہر تنویر سابق مینیجر بینک، دوراج خان ٹھیکیدار، عامر سعید ٹھیکیدار، صوبیدار ٹھیکیدار اور محمد ایوب ٹھیکیدار شامل ہیں۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی بلنگ، مالیاتی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی خردبرد کی اور مواصلات و تعمیرات ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے بے نامی اکاؤنٹس اور جعلی فرمز کے ذریعے فنڈز منتقل کیے۔
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نے اپر کوہستان میں جعلی ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ ہیڈ G-10113 کے تحت جعلی ٹریژری چیکوں کی منظوری اور دستخط میں مرکزی کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا کہ اس مالی سکینڈل میں اعلیٰ سطح پر کرپشن، عوامی وسائل کے غیر شفاف استعمال اور غیر قانونی مالی لین دین کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس پر انکوائری کو باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق تحقیقات کے دوران نیب نے 73 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر کے تقریباً پانچ ارب روپے کی رقم برآمد کی ہے، جس میں غیر ملکی کرنسی اور تین کلوگرام سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔
نیب خیبر پختونخوا کی تحقیقات کے مطابق 77 لگژری گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں، جن میں مرسیڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، پورشا، لیکسز، لینڈ کروزر اور فارچونر شامل ہیں، ان گاڑیوں کی مجموعی مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
دستاویزات کے مطابق 109 جائیدادیں بھی ضبط کی گئی ہیں جن کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد ہے، ان میں 30 رہائشی مکانات، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، دکانیں، فارم ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہے، یہ جائیدادیں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں واقع ہیں۔

موضوعات : kohsintanpeshawarptnurdu
ShareSend

متعلقہ خبریں

Financial irregularities worth Rs 18.46 billion revealed in Peshawar Economic Zones Company
تازہ ترین

پشاور، اکنامک زونز کمپنی میں 18ارب 46 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

24 اکتوبر , 2026
We will not rest until the last terrorist is eliminated, says Prime Minister.
تازہ ترین

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

22 اکتوبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif has arrived in Peshawar on a one-day visit.
اہم ترین 2

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

22 اکتوبر , 2026
The Prime Minister will visit Peshawar today on a one-day trip.
تازہ ترین

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج پشاور جائیں گے

22 اکتوبر , 2026
پشاور میں اسکول گرنے کے واقعے سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
پاکستان

پشاور میں اسکول گرنے کے واقعے سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

17 اکتوبر , 2026
School incident in Peshawar Governor orders new legislation for private schools.
تازہ ترین

پشاور میں اسکول حادثہ ،گورنر کا نجی اسکولوں کے لیے نئی قانون سازی کا حکم

16 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن میں 25ارکان نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن میں 25ارکان نے حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026
ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

28 اکتوبر , 2026
Ban on flying drones in open air across Punjab for 30 days

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد

28 اکتوبر , 2026
Islamabad’s model jail will become operational within three days; initially, 1,500 prisoners will be transferred.

اسلام آباد کی ماڈل جیل تین روز میں فعال ہو جائے گی، ابتدائی طور پر 1500 قیدی منتقل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔