چراٹ(پاک ترک نیوز)چراٹ میں 26 اکتوبر سے جاری فوجی مشق میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا، انسداد دہشت گردی مہارتوں اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے پر توجہ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’’دوستی 3‘‘ کامیابی سے مکمل ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی یہ مشق اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد ہوئی۔
مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے، مختلف آپریشنل سرگرمیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ دی، جبکہ جنگی مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی تربیت حاصل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں5 روز کی توسیع
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشق دوستی 3 پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔
مشق دونوں ممالک کے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ انسداد دہشت گردی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کرتی ہے۔












