منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جے ایف 17کی دنیا میں دھوم، آذربائیجان کی فضائیہ میں شامل

2 مہینے پہلے
A A
JF-17 makes waves globally; inducted into the Azerbaijan Air Force.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیا گیا جدید لڑاکا طیارہ جے ایف تھنڈر بلاک تھری اب باضابطہ طور پر آذربائیجان کی فضائیہ کا حصہ بن گیا ۔ آذربائیجان کی وزارتِ دفاع نے نئے لڑاکا طیاروں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں دو بلاک تھری طیارے ٹیکسی کرتے اور پرواز بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے گزشتہ سال ابتدائی طور پر 16 جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا، تاہم بعد ازاں اس تعداد کو بڑھا کر 40 کر دیا گیا۔ مجموعی دفاعی معاہدے کی مالیت تقریباً 4.6 ارب امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے، جس میں دفاعی تعاون، صنعتی شراکت داری اور انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

یہ معاہدہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی برآمدی معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آذربائیجان ان طیاروں کے ذریعے اپنے پرانے سوویت دور کےمیکوائن مگ 29 طیاروں کی جگہ جدید جنگی طیارے شامل کر رہا ہے۔

بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق نئے جے ایف-17 طیاروں کو بحیرۂ کیسپین کے قریب واقع ناسوسنایا ایئر بیس پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے، جسے حال ہی میں جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

جے ایف-17 تھنڈر کو پاکستان کے ایروناٹیکل کمپلیس اور چینی ادارے نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہےبلاک تھری ورژن میں جدید AESA ریڈار، فلائی بائی وائر فلائٹ کنٹرول سسٹم، وسیع ڈیجیٹل گلاس کاک پٹ، ہیلمٹ ماونٹڈ ڈسپلے اینڈ سائٹ سسٹم، اور طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی جدید صلاحیتیں موجود ہیں۔

طیارہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے طویل فاصلے کے میزائل، مختصر فاصلے کے میزائل، لیزر گائیڈڈ بم، اینٹی شپ میزائل اور دیگر جدید ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے چھٹی نسل کے جنگی طیارے،دنیا حیران

اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار (تقریباً ایک ہزار نو سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جنگی آپریشنل رینج تقریباً 900 کلومیٹر ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق جے ایف-17 بلاک تھری کی فی طیارہ قیمت تقریباً 3 کروڑ امریکی ڈالر ہے، جو مغربی ممالک کے جدید لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔

جے ایف-17 پہلے ہی نائجیریا اور میانمار کو برآمد کیا جا چکا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، عراق، ازبکستان، لیبیا، سوڈان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا بھی اس طیارے میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کو جے ایف-17 کی فراہمی نہ صرف پاکستان کی دفاعی برآمدات کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے بلکہ اس سے پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون بھی مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات : #jf17azarbaijanfighterjetthunder
ShareSend

متعلقہ خبریں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.
تازہ ترین

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
The price of the US F-35 fighter jet has reached $120 million.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

5 ستمبر , 2026
Fighter jets, drones, and defense systems deployed at six Russian airbases in Libya.
تازہ ترین

لیبیا میں روس کے 6ایئربیسز پر جنگی طیارے، ڈرونز اور دفاعی نظام تعینات

18 اگست , 2026
Preparations underway to further accelerate production of the US B-21 Raider stealth bomber.
تازہ ترین

امریکی بی 21 ریڈر اسٹیلتھ بمبار کی پیداوار میں مزید تیزی کی تیاری

17 اگست , 2026
Crisis of amenities on US warship; personnel distressed!
اہم ترین 3

امریکی جنگی جہاز پر سہولیات کا بحران، اہلکار پریشان!

17 اگست , 2026
Azerbaijan has become Turkey's largest pipeline gas supplier.
تازہ ترین

آذربائیجان ترکیہ کا سب سے بڑا پائپ لائن گیس سپلائر بن گیا

17 اگست , 2026
اگلی خبر
کوئٹہ ،وزیراعظم کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ ،وزیراعظم کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس

یہ بھی پڑھیں

Major General (Retd) Zafar Iqbal appointed DG NEPSA.

میجر جنرل ریٹائرڈ ظفر اقبال ڈی جی نیپسا مقرر

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
New controversy in Pakistan cricket team after defeat in England, mobile phones of 2 players confiscated

انگلینڈ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں نیا تنازع، 2کھلاڑیوں کے موبائل فون ضبط

8 ستمبر , 2026
The government dropped a petrol bomb on the people, petrol became 12 rupees 90 paise more expensive

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا

8 ستمبر , 2026
China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔