بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کے چھٹی نسل کے جنگی طیارے،دنیا حیران

2 مہینے پہلے
A A
China's sixth-generation fighter jets surprise the world
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین کے چھٹی نسل کے جنگی طیارے نے دنیا کو حیران کر دیا، چین کے تین انجنوں والے چھٹی نسل کے جدید جنگی طیارے کی نئی پروازی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں پہلی بار اس طیارے کو انتہائی تیز رفتاری سے مڑتے ہوئے بلندی حاصل کرتے دیکھا گیا ہے۔ اس مظاہرے نے ان شکوک کو بڑی حد تک ختم کر دیا ہے کہ بغیر دم والے جنگی طیارے روایتی لڑاکا طیاروں جیسی چابک دستی حاصل نہیں کر سکتے۔

یہ جدید طیارہ چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن نے تیار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کے کم از کم چار فلائٹ پروٹوٹائپس تیار کیے جا چکے ہیں، جبکہ 26 دسمبر 2024 کو پہلی مرتبہ اس طیارے کو آزمائشی پرواز کے دوران دنیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق بغیر دم والے جنگی طیارے تیار کرنا انتہائی مشکل کام ہے، کیونکہ ان میں روایتی افقی دم موجود نہیں ہوتی، جو عام لڑاکا طیاروں میں توازن برقرار رکھنے، ناک کو اوپر نیچے کرنے اور تیز موڑ کاٹنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایف-15 پر ایرانی فضا میں پراسرار حملہ؟

اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے چینی انجینئرز نے جدید فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر، مصنوعی ذہانت پر مبنی کنٹرول سسٹمز اور پروں میں نصب خصوصی کنٹرول سرفیسز استعمال کی ہیں، جن کی بدولت یہ طیارہ انتہائی جارحانہ فضائی حرکات بھی انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی ویڈیو اس بات کا پہلا عملی ثبوت ہے کہ چین بغیر دم والے انتہائی چابک دست چھٹی نسل کے جنگی طیارے کی تیاری میں ایک بڑی تکنیکی رکاوٹ عبور کر چکا ہے۔ اس وقت چین واحد ملک ہے جس کے پاس تین مختلف بغیر دم والے چھٹی نسل کے جنگی طیاروں کے پروٹوٹائپس موجود ہیں، جن میں چینگڈو کا تیار کردہ طیارہ سب سے بڑا اور بھاری تصور کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بغیر دم والے طیاروں کا سب سے بڑا فائدہ ان کی اسٹیلتھ صلاحیت ہے۔ افقی دم نہ ہونے کی وجہ سے ریڈار لہروں کی واپسی کم ہو جاتی ہے، جس سے طیارے کا ریڈار کراس سیکشن نمایاں طور پر کم رہتا ہے اور دشمن کے ریڈار کے لیے اسے تلاش کرنا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

چین اس سے قبل بھی پانچویں نسل کے جنگی طیارے میں منفرد ڈیلٹا-کینارڈ ڈیزائن اور جدید فلائٹ کنٹرول سسٹمز متعارف کرا چکا ہے، جنہوں نے اس کی پروازی کارکردگی اور اسٹیلتھ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا۔

دفاعی مبصرین کا خیال ہے کہ اگر چین اپنی موجودہ رفتار برقرار رکھتا ہے تو اس کے چھٹی نسل کے جنگی طیارے 2030 کی دہائی کے آغاز میں عملی خدمت میں شامل ہو سکتے ہیں،

موضوعات : #china6thgenerationfighterjet
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.
تازہ ترین

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
The price of the US F-35 fighter jet has reached $120 million.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

5 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

31 اگست , 2026
اگلی خبر
Investigation into escape of Adiala Jail prisoners, 5 officers in custody

اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات ،5اہلکار زیر حراست

یہ بھی پڑھیں

Punjab government plans to introduce electric buses in every tehsil; target set to operate 3,000 buses across the province.

پنجاب حکومت کا ہر تحصیل میں الیکٹروبس، پنجاب میں 3 ہزار بسیں چلانے کا ہدف

9 ستمبر , 2026
Sindh Local Government Amendment Bill 2026 likely to be presented in Sindh Assembly today

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 آج سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

9 ستمبر , 2026
Joint meeting of PTI political and core committees, concern expressed over PTI founder's health

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

9 ستمبر , 2026
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
Bilawal Bhutto demands a National Assembly debate on Mohsin Naqvi's 'system fail' statement.

بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے ’سسٹم فیل‘ بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔