ہفتہ , 5 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جاپان کا مریخ کے چاند سے نمونے زمین پر لانے کا مشن تیار

3 گھنٹے پہلے
A A
Japan's mission to bring samples from a Martian moon to Earth is ready.
Share on Facebookwhatsapp

ٹوکیو ( پاک ترک نیوز) جاپان مریخ کے چاند فوبوس سے پہلی بار چٹانوں اور مٹی کے نمونے زمین پر لانے کے لیے خلائی مشن شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔جاپان کی خلائی تحقیقاتی ایجنسی جاکسا (JAXA) کا مشن مارشیئن مونز ایکسپلوریشن، ایم ایم ایکس فوبوس سے کم از کم 10 گرام نمونے حاصل کرے گا۔ کامیابی کی صورت میں یہ کسی مریخی چاند سے زمین پر لائے جانے والے پہلے نمونے ہوں گے۔

مشن کو مریخ تک پہنچنے میں تقریباً ایک سال لگے گا، جبکہ فوبوس کے گرد تین سال تک تحقیق اور نمونے جمع کرنے کے بعد خلائی جہاز کو زمین پر واپسی میں مزید ایک سال درکار ہوگا۔ سائنس دانوں کو توقع ہے کہ نمونے 2031 میں زمین پر پہنچ سکتے ہیں۔مشن کا ایک اہم مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ مریخ کے دونوں چاند فوبوس اور ڈیموس کیسے وجود میں آئے۔سائنس دانوں کے سامنے دو اہم نظریات ہیں۔ ایک کے مطابق مریخ سے ٹکرانے والے کسی بڑے خلائی جسم کے نتیجے میں خارج ہونے والے مادے سے یہ چاند بنے، جبکہ دوسرے نظریے کے مطابق یہ دراصل ایسے سیارچے تھے جنہیں مریخ کی کششِ ثقل نے اپنی جانب کھینچ لیا۔

مشن کے دوران فوبوس پر فرانسیسی اور جرمن خلائی اداروں کا تیار کردہ آئی ڈیفکس روور بھی اتارا جائے گا، جو تقریباً 100 دن تک سطح کا جائزہ لے گا تاکہ مرکزی خلائی جہاز کے لیے محفوظ لینڈنگ مقام کا تعین کیا جاسکے۔فوبوس پر اترنا مشن کا ایک بڑا تکنیکی چیلنج ہوگا کیونکہ اس کا رداس صرف تقریباً 11 کلومیٹر ہے اور اس کی کششِ ثقل انتہائی کم ہے۔خلائی جہاز میں جدید خودکار نیویگیشن نظام نصب ہوگا، کیونکہ زمین اور مریخ کے درمیان ریڈیو سگنل پہنچنے میں 20 منٹ تک لگ سکتے ہیں۔ اس لیے لینڈنگ، نمونے جمع کرنے اور دوبارہ پرواز کے اہم فیصلے خلائی جہاز کو خودکار طور پر کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کا فلیش لائٹ جتنا نیا جنگی ڈرون متعارف

فوبوس کی سطح پر پہنچنے کے بعد روبوٹک بازو کے ذریعے مٹی میں ڈرل کرکے نمونے حاصل کیے جائیں گے، جبکہ نائٹروجن گیس کی مدد سے سطح کی باریک گرد بھی جمع کی جائے گی۔سائنس دانوں کو توقع ہے کہ حاصل کیے گئے نمونوں میں مریخ سے آنے والا مواد بھی شامل ہوسکتا ہے، جو وقت کے ساتھ شہابیوں کے ٹکرانے سے مریخ کی سطح سے اڑ کر فوبوس پر پہنچا۔تقریباً 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لاگت کا یہ مشن 28 سال بعد جاپان کا مریخ کی جانب پہلا خلائی مشن ہوگا، جبکہ اس کے ذریعے مستقبل میں مریخ سے نمونے زمین پر لانے کی ٹیکنالوجی بھی آزمائی جائے گی۔

موضوعات : japanMartianmoon
ShareSend

متعلقہ خبریں

Japan unveils new combat drone the size of a flashlight.
تازہ ترین

جاپان کا فلیش لائٹ جتنا نیا جنگی ڈرون متعارف

5 ستمبر , 2026
ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ
تازہ ترین

ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
Joint rescue exercise between Japan's advanced naval aircraft and US Air Force aircraft
تازہ ترین

جاپان کے جدید بحری طیارے اور امریکی فضائیہ کے طیارے کی مشترکہ ریسکیو مشق

3 ستمبر , 2026
NASA's plan to send three helicopters to Mars
تازہ ترین

ناسا کا مریخ پر3ہیلی کاپٹر بھیجنے کا منصوبہ

31 اگست , 2026
From prison to luxury hotel
تازہ ترین

جیل سے لگژری ہوٹل تک

28 اگست , 2026
Who holds the largest share of U.S. debt
تازہ ترین

امریکا کا سب سے زیادہ قرض کس کے پاس؟

27 اگست , 2026
اگلی خبر
بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026
بھارتی فضائیہ کا 17 روزہ فوجی مشق کا اعلان، پاکستان میں ہائی الرٹ

بھارتی فضائیہ کا 17 روزہ فوجی مشق کا اعلان، پاکستان میں ہائی الرٹ

5 ستمبر , 2026
چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

5 ستمبر , 2026
بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

5 ستمبر , 2026
Japan's mission to bring samples from a Martian moon to Earth is ready.

جاپان کا مریخ کے چاند سے نمونے زمین پر لانے کا مشن تیار

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔