ٹوکیو ( پاک ترک نیوز) جاپان نے انتہائی چھوٹے حجم کا نیا جنگی ڈرون متعارف کرا دیا، جو جسامت میں تقریباً ایک فلیش لائٹ جتنا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ایک ٹیوب نما کیس میں محفوظ کیا جاتا ہے اور اس میں ملٹی روٹرز کی تہہ دار ترتیب استعمال کی گئی ہے، جس کے باعث اسے فوجی اہلکار آسانی سے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔حیران کن طور پر چھوٹی جسامت کے باوجود ڈرون کو قریبی فاصلے پر زمینی اہداف کی نگرانی اور حملے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ڈرون میں کیمرے نصب کرکے دشمن کی نقل و حرکت اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکتا ہے، جبکہ اسے ہتھیار یا مخصوص نوعیت کا جنگی بارود لے جانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے جنگی ڈرون کی تیاری
جاپان کی جانب سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ڈرون کو ایک کمپیکٹ ٹیوب نما ہاؤسنگ سے باہر نکلتے اور پرواز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔












