تہران(پاک ترک نیوز ) اسرائیلی میڈیا نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں ایرانی وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ،رپورٹس کے مطابق حملے کے نتائج کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے میں کیا نقصان ہوا ہے یا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا یا نہیں۔دوسری جانب ایران کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔












