نیو یارک ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور بحرین کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی میں خطاب، درجنوں ممالک کے مندوبین اٹھ کر چلے گئے
بحرینی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔












