تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے قطر اور بحرین میں امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کئے ہیں ۔
بحرین و قطر کے بعد ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے شروع کردیئے ہیں ۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ بحرین کے بعد قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائلوں کی بارش شروع ، علاقہ شدید دھماکوں سے خطہ لرز اٹھا ۔
حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ بحیرۂ احمر سے گزرنے والے امریکی اور اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی میڈیاکی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابو ظبی میں دھماکے سنائے گئے ہیں خبر ایجنسی کے مطابق بحرین میں امریکی بیس کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے ۔
دوسری جانب عراق، کویت، اردن ، عرب امارات قطر اور بحرین میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
اسرائیلی علاقے ہولون میں میزائل گرنے کے بعد ا متعدد بسیں جل گئیں۔












