تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےایران کی مشاورت کے بغیر اعلان کردہ نئے ہرمز شپنگ روٹ ناقابل قبول اور خطرناک ہیں، اآبنائے ہرمز میں محفوظ ٹرانزٹ صرف ایران کے مقرر کردہ روٹس سے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی ملک کو آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں،مارکو روبیو
ایرانی پاسداران نے کہا ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کےلیے چینل 16 پر پاسداران نیوی سے رابطہ لازمی ہے، ایرانی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔












