اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،محسن نقوی نے کہا آپریشن العزم کے تحت سکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ
وزیر داخلہ نے کہا آپریشن العزم میں اب تک 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔












