اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد معاملے پر وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ ۔ نیب افسر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شکیل دے دی گئی ،وزیراعظم آفس نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیب کے گریڈ 21 کے افسر جے آئی ٹی کے کمیٹی سربراہ مقرر۔ جے آئی ٹی میں گریڈ 21 یا اس سے اوپر کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ،71سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر،ائی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔ جے آئی ٹی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے قانونی اور انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لے گی۔
وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 60 دن کی مہلت دے دی۔ نیب کو جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ،وفاق کے تمام ڈویژنز اور محکمے جے آئی ٹی کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔












