جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

آزاد کشمیر میں کون بنائے گا حکومت؟

2 مہینے پہلے
A A
Who will form the government in Azad Kashmir
Share on Facebookwhatsapp

مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر میں کون بنائے گا حکومت ،فیصلے کی گھڑی قریب آ گئی ، قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچ گئی، جبکہ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل بھی شروع ہو رہا ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور لاکھوں ووٹرز کل اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ رپورٹ دیکھیے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے میرپور ڈویژن کے اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہو گئی۔ اب امیدواروں کی نظریں پولنگ ڈے پر مرکوز ہیں، جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل آج سے متعلقہ حلقوں میں شروع کی جا رہی ہے۔

میرپور ڈویژن کے تیرہ انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد چودہ لاکھ ایک ہزار چار سو انتالیس ہے، جن میں سات لاکھ پچیس ہزار ایک سو اٹھارہ مرد اور چھ لاکھ پچھتر ہزار چھ سو اٹھائیس خواتین ووٹرز شامل ہیں، جو اپنے ووٹ کے ذریعے عوامی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

شفاف اور منظم پولنگ کے لیے میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر دو ہزار چار سو چون پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع میرپور کے چار حلقوں میں پانچ سو ستانوے، ضلع کوٹلی کے چھ حلقوں میں ایک ہزار ایک سو سات، جبکہ ضلع بھمبر کے تین حلقوں میں چھ سو آٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

انتخابی میدان میں سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پر رہیں۔ تیرہ حلقوں میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ملا کر مجموعی طور پر دو سو چھیانوے امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ ایس پی خرم اقبال کے مطابق ضلع میرپور کی چار نشستوں پر انتخابات کے لیے پانچ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ پولنگ کا عمل پرامن اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی سامان متعلقہ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پولنگ کے دوران فوج، پولیس، فرنٹیئر کور اور رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہوگا، تاہم اگر شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہو تو پرانا شناختی کارڈ دکھا کر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اب فیصلہ ووٹرز کے ہاتھ میں ہے، جو اپنے حقِ رائے دہی کے ذریعے آئندہ پانچ برس کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے، جبکہ الیکشن کمیشن پرامن، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔

موضوعات : azadkashmirpmlnppp
ShareSend

متعلقہ خبریں

Dr. Najib Naqi nominated as President of Azad Kashmir.
تازہ ترین

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر نامزد

16 ستمبر , 2026
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی
پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

12 ستمبر , 2026
Parliament will decide on the creation of new provinces, says Rana Sanaullah.
تازہ ترین

نئے صوبے بننے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، رانا ثناء اللہ

12 ستمبر , 2026
Non-bailable arrest warrants issued for 51 PML-N leaders, including Talal Chaudhry, Musadik Malik, and Javed Latif.
تازہ ترین

طلال چودھری ،مصدق ملک ،جاوید لطیف سمیت ن لیگ کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

11 ستمبر , 2026
Khawaja Asif accuses PPP of two-pronged policy
تازہ ترین

خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر دو رخی پالیسی کا الزام

5 ستمبر , 2026
PPP decides to withdraw from the NA-168 Bahawalpur by-election.
تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

29 اگست , 2026
اگلی خبر
کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ

کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ

یہ بھی پڑھیں

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

17 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

17 ستمبر , 2026
لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

17 ستمبر , 2026
سوشل میڈیا ریگولیشن کا قانون مزید سخت کرنے کی تیاری

سوشل میڈیا ریگولیشن کا قانون مزید سخت کرنے کی تیاری

17 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔