پیر , 12 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹیکس اور بجلی مہنگی، سرمایہ کار بھاگ رہا ہے: وزیر خزانہ کا اعتراف

9 مہینے پہلے
A A
ٹیکس اور بجلی مہنگی، سرمایہ کار بھاگ رہا ہے: وزیر خزانہ کا اعتراف
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت بڑھنے کے باعث بعض کمپنیاں پاکستان سے اپنا کام سمیٹ رہی ہیں، اور حکومت کو اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا کہ ٹیکسوں اور توانائی کی بلند قیمتوں نے سرمایہ کاری کو متاثر کیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ٹیکس پالیسی بنانے کی ذمہ داری مکمل طور پر فنانس ڈویژن کے پاس ہے، جبکہ ایف بی آر کا کردار صرف ٹیکس وصولی تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق اس علیحدگی کا مقصد ٹیکس نظام کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترسیلات زر ملکی معیشت کا اہم سہارا بنی ہوئی ہیں۔ گذشتہ سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 38 ارب ڈالر وطن بھیجے، جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک یہ رقم 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے ٹیرف کے شعبے میں بڑی سطح پر اصلاحات متعارف کرائی ہیں، مگر محض ڈیوٹیز میں اضافہ کرنا مسائل کا حل نہیں۔
ان کے بقول جتنی زیادہ ڈیوٹیز لگائی جائیں گی، اتنا ہی کاروبار مہنگا ہوگا، اس لیے اب توجہ ڈیوٹیز کو معقول بنانے اور صنعتوں کی لاگت کم کرنے پر ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کو برآمدات پر مبنی بنانے کے لیے ٹیرف میں ریشنلائزیشن ناگزیر ہے، جبکہ غیر رسمی معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے غیر بینکنگ افراد کو باقاعدہ مالیاتی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جون تک تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے کی جائیں گی۔جبکہ یہ بھی کہا کہ سرکاری ادارے ملکی خزانے پر ہر سال بھاری بوجھ ڈال رہے ہیں، جس کے باعث متعدد اداروں کو بند یا نجکاری کے عمل میں ڈالا گیا ہے۔
ان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو کو ختم کرنے کا فیصلہ سبسڈی میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اُمید ظاہر کی کہ موجودہ معاشی اصلاحات پاکستان کو مشرقی ایشیائی طرز کی ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہیں، تاہم اس کے لیے مشکل فیصلے اور مسلسل اصلاحات ناگزیر ہیں۔

موضوعات : Finance MinisterMuhammad Aurangzebpakistantaxes
ShareSend

متعلقہ خبریں

A meeting of the zonal committee to sight the moon for Jamadi-ul-Awwal will be held this evening.
پاکستان

جمادی الاول کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا

12 اکتوبر , 2026
Joint Pakistan-China army exercises will be held this month; a decision has been made to further strengthen counter-terrorism cooperation.
پاکستان

پاک چین مشترکہ بری فوجی مشقیں رواں ماہ  ہوں گی، دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

12 اکتوبر , 2026
Pakistan will import crude oil from Libya; a Turkish research vessel will arrive in Pakistan next month.
تازہ ترین

پاکستان، لیبیا سے خام تیل درآمد کرے گا، ترکیہ کا تحقیقی جہاز اگلے ماہ پاکستان پہنچے گا

12 اکتوبر , 2026
Controlling inflation is essential for economic stability, says Finance Minister.
پاکستان

معاشی استحکام کے لیے مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے،وزیر خزانہ

12 اکتوبر , 2026
خطے کے تقریباً نصف غریب پاکستان میں آباد، عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف
پاکستان

خطے کے تقریباً نصف غریب پاکستان میں آباد، عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف

11 اکتوبر , 2026
پاکستان کی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت، سعودی عرب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار
اہم ترین 3

پاکستان کی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت، سعودی عرب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

11 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی ویزا درخواستیں مسترد

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی ویزا درخواستیں مسترد

یہ بھی پڑھیں

Major terror plot foiled in Karachi, 3 terrorists arrested

کراچی میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام،3 دہشت گرد گرفتار

12 اکتوبر , 2026
A meeting of the zonal committee to sight the moon for Jamadi-ul-Awwal will be held this evening.

جمادی الاول کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا

12 اکتوبر , 2026
Taiwan's major war plan: preparations to manufacture 4,000 drones per month.

تائیوان کا بڑاجنگی منصوبہ ،ماہانہ 4ہزار ڈرونز بنانے کی تیاری

12 اکتوبر , 2026
An oil supertanker caught fire after striking a mine in the Strait of Hormuz.

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ  سے ٹکرانے کے بعد  تیل بردار سپر ٹینکر میں آگ  لگ گئی

12 اکتوبر , 2026
Joint Pakistan-China army exercises will be held this month; a decision has been made to further strengthen counter-terrorism cooperation.

پاک چین مشترکہ بری فوجی مشقیں رواں ماہ  ہوں گی، دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

12 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔