اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مئی 2025کے بعد بھارت اور پاکستان کے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ۔سپری کی رپورٹ

3 مہینے پہلے
A A
Significant increase in defense spending of India and Pakistan after May 2025. SIPRI report
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

پاکستان اور بھارت نے مئی 2025کی لڑائی کے بعد اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے جس میں بیشتر رقم لڑاکا طیاروں،فضائی دفاعی نظاموں اور ڈرونز کی خریداری پر صرف کی جارہی ہے۔

سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) نے اپنی سال2025کے لئے نئی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ برس 2025 میں پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کے بعدبھارت سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔اور دونوں ایٹمی ہمسایہ ملکوں نے اپنے اپنے دفاعی اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

سپری کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 8.9 فیصد اضافہ کیا جس کے بعد اسکی عسکری مقاصد کے لیے خرچ کی جانے والی رقم 92.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اس سال کے دوسرے نصف حصے کےدوران بھارت نے جنگی طیاروں اور اُن سے منسلک نظام کے لیے مختص اخراجات پر نظرثانی کی اور ابتدائی بجٹ کے مقابلے میں اس ضمن میں اخراجات 50 فیصد زیادہ رہے ۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی2025 کے دوران اپنے دفاعی اخراجات میں 11 فیصد اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد ملک کے مجموعی دفاعی اخراجات 11.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ البتہ پاکستان فوجی اخراجات کرنے والے ممالک کی فہرست میں 31ویں نمبر پر ہے۔جبکہ پاکستان کے دفاعی اخراجات میں اضافے کی بڑی وجہ مئی کی لڑائی کے بعد چین سے طیاروں اور میزائلوں کی خریداری کے نئے معاہدے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے طے شدہ دفاعی سودوں کے لیے کی جانے والی ادائیگیاں بھی پاکستانی دفاعیاخراجاتمیں اضافے کا باعث بنیں۔

سپری کی نئی رپورٹ کے مطابق دفاعی اخراجات میں اضافے کا رجحان صرفبھارت اور پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔اور سال 2025 میں دنیا بھر میں فوجی اخراجات دو ہزار 2887ارب ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔ جوعالمی دفاعی اخراجات میں ایک سال کے دوران 2.9 فیصداضافے کی نشاندہی کرتےہیں۔

روایتی طور پردنیا میں سب سے زیادہ امریکہ، چین اور روس دفاعی اخراجات پر خرچ کرتے ہیں۔اور 2025 میں بھی ان ممالک نے دفاع پر مجموعی طور پر 1480 ارب ڈالر خرچ کیےجو عالمی دفاعی اخراجات کا 51 فیصد بنتا ہے۔

سپری کے اعداد و شمار کے مطابق چین نے 2020 سے 2024 تک پاکستان کے درآمد شدہ ہتھیاروں کا 81 فیصد فراہم کیا ہے۔ پاکستان نے چین سے جو ہتھیار حاصل کیے ہیں ان میں جدید لڑاکا طیارے، میزائل، ریڈار اور فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے کچھ ہتھیاروں میں بھی چینی کمپنیوں یا چینی ٹیکنالوجی کا کردار ہے۔

سپری کی رپورٹ کے مطابق مئی 2025 سے لے کر اب تک انڈین حکومت نے تقریباً 25 ارب ڈالر فضائی دفاعی نظام، میزائلوں اور ڈرونز کی خریداری کے لیے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے جنگی جہازوں کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔بھارتی حکومت نےمزید 114 رفال لڑاکا طیاروں کی خریداری اور ایک نیوکلیئر آبدوز کی تیاری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ انکے لئے اخراجات کو فروری میں آپریشن سندور کے پس منظر میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ 7 لاکھ 85 ہزار کروڑ روپے کے منظور کردہ دفاعی بجٹ سے الگ رکھا گیا ہے۔

موضوعات : #defencebudgetindiapakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا
تازہ ترین

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے
تازہ ترین

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.
تازہ ترین

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
It's been 15 years since actor Jamil Fakhri passed away.

اداکار جمیل فخری کو بچھڑے 15برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

12 ستمبر , 2026
ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

12 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

12 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔