جمعہ , 21 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

کین ولیمسن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

2 مہینے پہلے
A A
Kane Williamson announces retirement from cricket
Share on Facebookwhatsapp

آک لینڈ ( پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ہے جس سے نہ صرف ان کے 16 سالہ کامیاب عالمی کیریئر کا اختتام ہو گیا بلکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے بقیہ دو میچز میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز کے طور پر ریٹائر ہوئے ہیں۔

عالمی کرکٹ سے کین ولیمسن کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنہرا دور ختم ہو گیا ۔ کیوی مایہ ناز بلے باز نے 2010میں بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیاتھا ۔ ان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا تھا ۔ان کا موازنہ ویرات کوہلی ، سٹیو سمتھ ، جوئے روٹ کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔

بلاشبہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے متعدد مواقعوں پر نیوزی لینڈ کیلئے فتح گر اننگز کھیلیں ۔
2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ولیمسن نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا اور نیوزی لینڈ کو مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچایا، اگرچہ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شکست ہوئی تاہم ان کے طرز عمل اور کھیل کے جذبے کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

ولیمسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بھارت کے خلاف سنچری سے کیا اور کم عمری میں نیوزی لینڈ کے تیز ترین 3000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے، کین ولیمسن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 19 ہزار 346 رنز اسکور کیے، جن میں 48 سنچریاں شامل ہیں۔

ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 2021 میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی، اسی سال کیوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک بھی پہنچی۔

آئی پی ایل میں بھی کین ولیمسن نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، 2018 میں سن رائزرز حیدرآباد کی قیادت کرتے ہوئے 735 رنز بنا کر اورنج کیپ حاصل کی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچایا، وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں اورنج کیپ جیتنے والے پہلے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بنے۔

کین ولیمسن کو نہ صرف ایک عظیم بلے باز بلکہ ایک مثالی کپتان، بہترین فیلڈر اور کھیل کے حقیقی سفیر کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ان کی ریٹائرمنٹ عالمی کرکٹ کے ایک یادگار دور کے خاتمے کے مترادف ہے۔

موضوعات : #kanewilliamsonnewzeland
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ben Stokes likely to return for third Test against New Zealand
اہم ترین 2

بین اسٹوکس کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں واپسی کا امکان

19 جون , 2026
کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی
تازہ ترین

کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

5 ستمبر , 2025
اگلی خبر
وفاقی بجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ

وفاقی بجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

21 اگست , 2026
ملائیشین وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملائیشین وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

21 اگست , 2026
بلوچستان کے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ سے ممکن ہے، وزیراعظم

بلوچستان کے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ سے ممکن ہے، وزیراعظم

21 اگست , 2026
پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست

پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست

21 اگست , 2026
دہشت گرد ملک کے امن کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہونگے ،صدر زرداری

دہشت گرد ملک کے امن کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہونگے ،صدر زرداری

21 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔