کراچی ( پاک ترک نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونا دوسرے روز بھی سستا ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا فی اونس سونا 4 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4713 ڈالر پر آگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپےسستا ہو کر 493662 روپے کاہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 423235روپے ہو گئی ۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپےکی کمی کے ساتھ 8513روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزانٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا27 ڈالرکی کمی کے ساتھ فی اونس 4717 ڈالر پر آگیاتھا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کاہوگیاتھاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کم ہوکر 423578 روپے ہوگئی تھی۔












