پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا ،ایران مذاکرات کا بڑا بریک تھرو ،اسلام آبادپھر میزبانی کیلئے تیار

4 مہینے پہلے
A A
Major breakthrough in US-Iran talks, Islamabad ready to host again
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز)

مشرقِ وسطیٰ میں کئی ماہ سے جاری خطرناک کشیدگی کے بعد اب سفارتکاری ایک بار پھر متحرک ہو گئی ۔۔امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کی توقع ہے ، دنیا کی نظریں پھر پاکستان پر جم گئیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں ۔دونوں فریق ثالثی کردار ادا کرنے والوں کے ساتھ مل کر ایک صفحے پر مشتمل 14نکاتی مفاہمتی یادداشت تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس مجوزہ فریم ورک کے تحت ایک ماہ پر محیط مذاکراتی عمل طے کیا جائے گا، جس کا مقصد نہ صرف جاری کشیدگی کم کرنا بلکہ خطے کو ممکنہ بڑی جنگ سے بچانا بھی ہے۔ مذاکراتی مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے، امریکی پابندیوں، قیدیوں کے تبادلے اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کسی تیسرے ملک منتقل کرنے جیسے حساس نکات شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے ایران سے جلد جواب کی توقع ہے۔ معاملات آگے نہ بڑھے تو پروجیکٹ فریڈم دوبارہ شروع ہو گا، امریکی صدر نے مزید کہا ایران کی فوج ختم ہوگئی، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے۔


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے ایران نے امریکی تجاویز کا ابھی کوئی جواب نہیں دیا،، امید ہے تہران سنجیدگی سے مذاکرات کی جانب آئے گا، مارکو روبیو نے مزید کہا امریکی نیوی نے ایران کے 70ٹینکرز کا راستہ روک رکھا ہے،، حالیہ حملے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ نہیں، ایران سمندری راستے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
ایران آبنائے ہرمز کا کنٹرول ختم کرنے میں مسلسل انکار کر رہا ہے ، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہناہےآبنائے ہرمز کا کنٹرول ایٹم بم رکھنے جیسا ہے۔ ایران اس اہم اسٹریٹجک برتری سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ایران نے طویل عرصے تک آبنائے ہرمز میں اپنی جغرافیائی برتری کو نظر انداز کیا۔ ۔ ایران آبنائے ہرمز کے نظام کو تبدیل کرے گا خواہ ایسا بین الاقوامی قوانین کے ذریعے ہو یا پھر یکطرفہ طور پر۔۔۔ ایران اس جنگ کے حاصل کردہ فوائد سے دستبردار نہیں ہوگا ۔
سفارتی حلقوں کے مطابق واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیوں پر سخت نگرانی قبول کرے، جبکہ تہران پابندیوں میں نرمی اور خطے میں امریکی دباؤ کم کرنے کی یقین دہانی مانگ رہا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی، عالمی تیل منڈی میں استحکام اور آبنائے ہرمز میں بحری کشیدگی کم ہونے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں متوقع مذاکرات نہ صرف ایران اور امریکا کے تعلقات بلکہ پورے خطے کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

موضوعات : #americairanislamabadtalks
ShareSend

متعلقہ خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش
اہم ترین 2

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش

13 ستمبر , 2026
We will open the Strait of Hormuz if the US ends the blockade and aggression Iranian President.
تازہ ترین

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر

12 ستمبر , 2026
Iran has obtained a US underwater drone; fears of technology replication arise.
تازہ ترین

ایران کے ہاتھ امریکی زیرِ آب ڈرون لگ گیا، ٹیکنالوجی کی نقل کا خدشہ

12 ستمبر , 2026
We will not surrender, Iranian President's blunt response to America and Israel
تازہ ترین

ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،ایرانی صدر کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک جواب

12 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف
تازہ ترین

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister; focus on promoting the agricultural sector and increasing agricultural exports.
تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، زرعی شعبے کے فروغ اور زرعی برآمدات بڑھانے پر غور

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
7 holidays announced for Eid-ul-Adha

عید الاضحیٰ پر 7چھٹیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

13 ستمبر , 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

13 ستمبر , 2026
موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

13 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔