کابل (پاک ترک نیوز)افغانستان سے منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، تاجک سرحدی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
تاجک جریدے ایشیا پلس کے مطابق گرفتار ملزمان افغانستان سے منشیات اسمگل کرکے دیگر ممالک تک پہنچانے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ کارروائی کے دوران افغانستان سے اسمگل کی گئی 24 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مساجد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، عوام کا دوٹوک مؤقف
رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک کے سرغنہ مظفر اعظموف نے اعتراف کیا ہے کہ 2025 سے اب تک 20 سے 25 کارروائیوں کے ذریعے 550 سے 600 کلوگرام چرس اسمگل کی گئی۔ منشیات کی ہر کھیپ سرحد پار پہنچانے کے عوض نیٹ ورک کے ارکان کو 2 ہزار 500 ڈالر ادا کیے جاتے تھے۔
تاجکستان کے ادارہ انسدادِ منشیات کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران صرف افغان تاجک سرحد پر ڈیڑھ ہزار کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی جاچکی ہیں۔







